مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 21°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,560 PKR Bitcoin $80,283 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,560 PKR Bitcoin $80,283
رائے و تجزیہ

پاک آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
پاک آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اہور۔7مئی (دوست نیوز):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے میل کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب2 اور4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم رواں سال جنوری اور فروری میں 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے، جس میں میزبان پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی گئی ،جس میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوران بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے، جن میں22 فروری کو انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی بھی شامل ہے۔

سیریز کے شیڈول کے مطابق 23 مئی کو آسٹریلوی ٹیم اسلام آباد پہنچے گی،30 مئی کو پہلا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ2 اور 4 جون کو دوسرا اور تیسرا ون ڈے لاہور میں ہوگا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں