مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,362 PKR Bitcoin $80,339 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,362 PKR Bitcoin $80,339
قومی

عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمن

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو مہنگائی سے حقیقی ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی مکمل ختم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں اور طلبہ کے لیے ہفتہ وار 500 روپے کا ریلیف عوامی ضروریات کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ ان کے مطابق ڈیڑھ کروڑ موٹر سائیکل سوار حکومتی ریلیف پیکیج سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر صرف ٹرانسپورٹ تک محدود نہیں رہتا بلکہ اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں۔ حکومت اگر واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم لیوی اور ریفائنریوں کے منافع کے مارجن میں کمی کرکے پیٹرول کی قیمت تقریباً 225 روپے فی لیٹر تک لائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں پیٹرولیم لیوی عائد کرنا لازمی نہیں، حکومت کو عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے متبادل اقدامات کرنے چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی جماعت مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی سرگرمیاں، جلسے اور دستخطی مہم چلا رہی ہے۔ 42 شہروں میں دھرنوں کے بعد حکومت نے کچھ ریلیف دیا، تاہم موجودہ پیکیج عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی وزرا نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، تاہم جماعت اسلامی اپنے بنیادی مطالبے یعنی پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کا مقصد محض ملاقاتیں یا سیاسی سرگرمیاں نہیں بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دلانا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں عوام کے بنیادی معاشی مسائل پر مؤثر آواز نہیں اٹھا رہیں جبکہ عام شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کو مطلوبہ ریلیف فراہم نہ کیا تو جماعت اسلامی نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔

فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں انسانی بحران اور غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے کردار پر بھی تنقید کی

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں