پاکستان اور بحرین کا علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال، وزرائے خارجہ کا رابطہ
پاکستان اور بحرین کا علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال، وزرائے خارجہ کا رابطہ
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور پاکستان بحرین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مشترکہ ترجیحات کے فروغ کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
