گزشتہ سارے گناہوں کی معافی
حج کی فضیلت
Virtues of Hajj
گزشتہ سارے گناہوں کی معافی
Forgiveness of all past sins
🍃 عَن أبي هُريرةَ رَضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ . [صحیح البخاری:1521]
🍃 ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور اس دوران کوئی بے ہودہ بات یا گناہ نہ کیا وہ (حج کی ادائیگی کے بعد) اس دن کی طرح (گناہوں سے پاک) لوٹے گا جس طرح اس کی ماں نے اسے (گناہوں سے پاک) جنا تھا۔
🍃 Abu Hurairah ( رضی اللہ عنہ ) said: I heard The Prophet ( ﷺ ) saying: Whoever performs Hajj for the sake of Allah and does not commit any sin or indecency during that time, he will return (after performing Hajj) like the day his mother gave birth to him (free from sins).
حج کرنے والے کی دعائیں قبول ہونا
The supplications of Hajj pilgrims are accepted
🍃 عَنْ ابنِ عُمر عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ وَسَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ . [سنن ابن ماجه:2893] حسن
🍃 ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں غازی، حج ادا کرنے والے اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے وفد ہیں،
• اللہ نے ان کو بلایا اور انہوں نے اس (کےحکم) کی تعمیل کی،
• اور انہوں نے اللہ سے مانگا تو اللہ نے ان کو عطا فرمایا۔
🍃 It was narrated from Ibn ‘Umar that The Prophet (ﷺ) said: The one who fights in the cause of Allah, and the pilgrim performing Hajj and ‘Umrah are a delegation to Allah.
- He invited them, so they responded to Him,
- and they ask Him and He gives to them.
🍃 وفي رواية … وَإِنْ اسْتَغْفَرُوهُ غَفَرَ لَهُمْ . [سنن ابن ماجة: 2892] حسن
🍃 اور ایک روایت میں ہے ۔۔۔ اور اگر وہ اس سے بخشش طلب کریں تو اللہ ان کو بخش دے گا۔
🍃 And in one tradition … And if they ask for His forgiveness, He will forgive them.
Leave a Reply