بدھ، 13 مئی 2026 ☀️ اسلام آباد: C°26
تازہ ترین
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے

📅 Wednesday، 13 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 4 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
trump
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن/بیجنگ(دوست نیوز اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 مئی ۔2026 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں دو روزہ دورے کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ متعدد اہم موضوعات پر گفتگو کریں گے امریکی صدر کے دورے کے پیش نظروسطی بیجنگ میں سڑکوں کے کناروں پر پولیس اور فوجی پولیس دونوں تعینات ہیں خاص طور پر ان فائیو سٹار ہوٹلوں کے اطراف جہاں ٹرمپ کے وفد کے اراکین کے قیام کا امکان ہے.صدرکے دورے میں شامل امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے مطابق پولیس اہلکار شہر کے وسط میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنے پلوں پر بھی پہرہ دے رہے ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے بنائی گئی سرنگوں کے داخلی راستوں پر بھی تعینات ہیں چینی حکومت عموماً کسی بھی رہنما کی ملک آمد پر سکیورٹی کے انتظامات بڑھا دیتی ہے. اس دورے سے قبل کئی ہفتوں تک تیانانمن سکوائر کے گرد سڑکوں پر اضافی سکیورٹی چیکنگ کی جاتی رہی ہے اس چوک کے مغربی حصے میں واقع گریٹ ہال آف دا پیپل وہ مقام ہے جہاں آنے والے دنوں میں زیادہ تر تقریبات منعقد ہوں گی بیجنگ میں ان شاہراﺅں پر بھی پھولوں کے گلدستے رکھے گئے ہیں جہاں سے صدر ٹرمپ کے موٹرکیڈ کے گزرنے کا امکان ہے ان گلدستوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے اور وہ اس قدر دلکش نظر آتے ہیں کہ چین کے سوشل میڈیا پر ان ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے خریدے گئے پھولوں کے اعلیٰ معیار کے بارے میں لطیفے گردش کر رہے ہیں.قبل ازیں امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج چین کے داالحکومت بیجنگ پہنچیں گے اور اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کریں گے یہ تقریباً 10 برسوں میں کسی بھی امریکی سربراہ مملکت کاچین کا پہلا دورہ ہوگا. رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا ایئر فورس ون طیارہ آج چینی دارالحکومت پہنچے گا جس کے بعد امریکی صدر کے دو روزہ دورے کا آغاز ہوگا جو دراصل میں مارچ میں ہونا تھا لیکن امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد اسے موخر کر دیا گیا تھا.ٹرمپ کے اس دورے کے دوران جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی میں چین کے ابھرتے ہوئے کردار پر بات چیت ہونے کا امکان ہے تاہم امریکہ سے روانگی سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہیں ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت نہیں ہے امریکی صدر کے چین کے دورے کے دوران تجارت، ٹیکنالوجی اور تائیوان کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے.ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل“ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے چینی ہم منصب جنہیں انہوں نے غیرمعمولی شخصیت قرار دیا کو کہیں گے کہ وہ چین کو بڑی امریکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے کھولیں ان کمپنیوں کے سربراہان بھی اس دورے پر صدر ٹرمپ کے ہمراہ موجود ہیں ملاقات میں بیجنگ کے ایجنڈے پر سرفہرست گذشتہ اکتوبر میں طے پانے والی تجارتی جنگ بندی میں توسیع ہے جس نے دونوں ممالک کے درمیان محصولات میں اضافے کو روک دیا تھااس دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے لیے گریٹ ہال آف دا پیپل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوگا اور وہ ژونگنانہائی بھی جائیں گے، جہاں چین کی اعلیٰ قیادت نہ صرف رہتی ہے بلکہ کام بھی کرتی ہے . 

ٹیگز: #china #usa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *