مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
تازہ ترین

تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

📅 جمعرات، 14 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور۔14مئی (دوست نیوز):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز کے میچز30 مئی سے4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کے سابق کرکٹر گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ راولپنڈی میں30 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ لاہور میں4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن ناصر حسین فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ٹیگز: #australia #icc #ipl #pakistan #psl
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں