تازہ ترین
قومی

انمول پنکی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، کوکین کوئین کا بڑا سہولتکار پکڑا گیا

📅 Thursday، 14 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کراچی (دوست نیوزتازہ ترین۔ 14 مئی2026ء) وفاقی حساس ادارے اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں انمول پنکی کے منشیات نیٹ ورک کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق وفاقی سول حساس ادارے کی تکنیکی معاونت سے پولیس نے ایک کامیاب چھاپہ مار کر منشیات کی بدنامِ زمانہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے اہم سہولت کار کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزم کو رات گئے جدید تکنیکی ذرائع اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے، جس سے نیٹ ورک کے دیگر اراکین تک رسائی ممکن ہوگی۔تفتیشی حکام نے ملزم کے طریقہ واردات کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں کہ گرفتار ملزم کراچی میں انمول پنکی کے مالیاتی معاملات سنبھالتا تھا اور کروڑوں روپے کی لین دین کا ذمہ دار تھا، کراچی میں موجود منشیات کے گاہک رقم اس ملزم کو ٹرانسفر کرتے تھے، جو بعد میں انمول پنکی کے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے انمول پنکی کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، ملزم کے بیانات اور برآمد شدہ ڈیٹا سے کیس کو مزید تقویت ملے گی، اس اہم سراغ کے بعد آئندہ چند روز میں نیٹ ورک سے وابستہ مزید افراد کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ٹیگز: #drug #karachi #mafia

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *