مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,748 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,748
تازہ ترین

مملکت 100 ممالک کے 2500 عازمین حج کی میزبانی کرے گی،سعودی وزیر اطلاعات

📅 جمعرات، 14 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
مملکت 100 ممالک کے 2500 عازمین حج کی میزبانی کرے گی،سعودی وزیر اطلاعات
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ریاض۔14مئی (دوست نیوز):سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی میزبانی میں 100 ممالک سے 2500 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں اسلامی شخصیات، علمائے کرام اور شہدا کے لواحقین شامل ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں حکومتی اداروں کی پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی وزارت اسلامی امور عازمین حج کی میزبانی کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے حجاج کو قرآن مجید کے 20 لاکھ نسخے بطور تحفہ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہ حج سیزن کے دوران مختلف وزارتوں کی جانب سے نگرانی مہم بھی تیز کردی گئی ہے۔ وزارت تجارت کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مختلف مقامات کے 33 ہزار دورے کیے تاکہ معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

وزارت سیاحت نے ہوٹلوں اور مہمان نوازی کے مراکز کے 19 ہزار سے زیادہ دورے کیے اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔

ڈیجیٹل تیاریوں کے بارے میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں 5 جی نیٹ ورک کو 100 فیصد تک کور کیا گیا ہے۔ رواںسال حج کوریج کے لیے 150 سے زائد پلیٹ فارمز اور میڈیا ہائوسز کے 3 ہزار سے زیادہ پروفیشنلز کو رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ مشاعر مقدسہ کی مسلسل کوریج کےلیے تقریبا 2400 ٹیکنیکل سٹاف کی خدمات حاصل ہوں گی۔

انہوں نے بتایاکہ حج میڈیا فورم کا تیسرا ایڈیشن رواں سال مکہ مکرمہ میں ہوگا۔

ٹیگز: #international #KSA #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں