مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,635 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,635
تازہ ترین

اس سال عمران خان کی رہائی ہو جانی ہے، ندیم افضل چن کی پیشگوئی

📅 جمعرات، 14 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
اس سال عمران خان کی رہائی ہو جانی ہے، ندیم افضل چن کی پیشگوئی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (دوست نیوز۔ 14 مئی2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال عمران خان کی رہائی ہوجائےگی۔ سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 3 سال ہوگئے ہیں، سیاسی لیڈرز کو زیادہ عرصہ تک قید نہیں رکھا جاسکتا، راستہ عدالتوں کا ہی ہوگا، جب حالات نارمل ہوں گے تو کورٹس بھی نارمل ہوجائیں گی، عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے ڈیل کرنا ہوگی، لیکن یہ ڈیل نہیں کہلائے گی کیوں کہ میثاق جمہوریت کو کوئی ڈیل نہی کہتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری وہ صدر نہیں جو استعفیٰ دیں، اور دیں گے بھی کیوں؟ استعفی تو آپشن ہی نہیں ہے، صدر زرداری پریشرمیں زیادہ بہتر سیاست کرتےہیں، ترمیم کے لیے سب ہورہاہے، جیسے ہی کسی آئینی ترامیم کی بات ہوتی ہے تو نیب سر گرم ہو جاتا ہے، لیکن یہ نظام پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتا کیونکہ ایک بڑی جماعت کو پہلے ہی باہر رکھا ہوا ہے۔

ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ یہ جمہوری نہیں بیوروکریٹک حکومت ہے، پنجاب میں افسران غائب ہوتے ہیں اور بیان دے کر واپس آتےہیں، پھر کارروائی کا پوچھا جائے تو منع کردیتے ہیں، منڈی بہاؤالدین کے ایکسین راجہ عمر 2 روز غائب رہے، واپس آئے تو پولیس نے کارروائی کا پوچھا تو انہوں نے کہا ایم این اے سے پوچھے بغیر بیان نہیں دوں گا، احتساب کرنا ہے تو خواجہ آصف کے بیان سے شروع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ڈی سے امن لانا مستقل حل نہیں ہے، پولیس جن کے بندے مارتی ہے وہ پھر ایم پی اے پر حملہ کردیتے ہیں، ماورائےعدالت کارروائی کریں گے تو کوئی نہ کوئی اس کا سامناکرے گا، اسی طرح مہنگائی، بے روزگاری بہت زیادہ اور زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، اس وقت جو سکون چل رہا ہے وہ کسی بڑے لاوے کی صورت میں نظر آئے گا، اقتدار کے ایوانوں میں راوی سکھ چھین زیادہ دیر نہیں رہے گا۔

ٹیگز: #imrankhan #pakistan #pti
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں