بدھ، 13 مئی 2026 ☀️ اسلام آباد: C°26
تازہ ترین
تازہ ترین

بارانی زرعی یونیورسٹی میں صفائی آگاہی مہم کا انعقادوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان کی قیادت میں اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی بھرپور شرکت

📅 Wednesday، 13 May 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
barani univeristy
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں 13 مئی 2026ء کو ایک خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کی۔ اس مہم میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور دیگر عملے سمیت طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف اچھی صحت کی ضمانت ہے بلکہ یہ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی پہچان بھی ہے۔ یونیورسٹی صرف تعلیم کا مرکز ہی نہیں بلکہ کردار سازی اور سماجی ذمہ داری کا بھی ادارہ ہے۔ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے ماحول کو صاف، خوبصورت اور محفوظ بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں۔

طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طلبہ قوم کا مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ کلاس رومز، راہداریوں اور یونیورسٹی کے تمام مقامات کو صاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کے لیے بھی مثال بنیں۔

وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور انتظامیہ کی عملی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بارانی یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ سماجی اقدار، ماحول دوستی اور قومی ذمہ داری کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

شرکاء نے پورے یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر موجود کچرا، جوسز کے خالی ڈبے، شاپرز اور دیگر کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں عملی کردار ادا کیا۔ اس دوران متعدد شرکاء نے کئی شاپرز بھر کر صفائی مہم میں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

مہم کے اختتام پر سب کی طرف سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں صفائی، ماحول دوست سرگرمیوں اور آگاہی مہم کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ میں ذمہ دار شہری ہونے کا شعور مزید اجاگر ہو۔

ٹیگز: #barani university #cleaness #dr. qamar ul zaman #education #higher education #peer mehr ali shah branai univesity #rawalpinid #walk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *