تازہ ترین
بلاگ

وزیرِاعظم کا یوم مزدور پر محنت کشوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

📅 Friday، 01 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
shahbaz sharif
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔1مئی (دوست نیوز):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے محنت کشوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک ہر محنت کش کا ہاتھ ہمارے مشترکہ مستقبل کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یومِ مزدور پر قوم کے ہر محنت کش کو چاہے وہ ملک کے اندر ہو یا بیرونِ ملک خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ان کے ہاتھ ہمارے مشترکہ مستقبل کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلوعِ آفتاب سے لے کر تپتی دوپہر تک اور ان طویل اوقات تک جب پوری قوم سو رہی ہوتی ہے محنت کشوں کی لگن، ثابت قدمی اور خاموش قربانیاں ہمارے گھروں کی تعمیر کرتی ہیں، ہماری صنعتوں کو توانائی دیتی ہیں، ہماری معیشت کو سہارا دیتی ہیں اور ملک کو آگے بڑھاتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت زیادہ اور بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرکے، مزدوروں کے حقوق کو مضبوط بنا کر اور ترقی کے نئے راستے فراہم کرکے ہر محنت کش کے وقار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو اپنی قومی ترجیحات کا محور بناتے ہوئے ہم ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں گے جو زیادہ مضبوط، زیادہ منصفانہ اور ہر شہری کے لیے امید سے بھرپور ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *