تازہ ترین
بلاگ

اندھیرا کتنا ہی گہرا کیوں نہ ہو،کبھی مایوس مت ہونا

📅 Thursday، 30 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
kni mayoos
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

محمد خالد

کبھی مایوس مت ہونا… اندھیرا کتنا ہی گہرا کیوں نہ ہو، روشنی کا ایک لمحہ اسے چیر کر راستہ بنا لیتا ہے۔ زندگی کے سفر میں ایسے بےشمار موڑ آتے ہیں جب انسان خود کو ٹوٹا ہوا، اکیلا اور بےبس محسوس کرتا ہے۔ کچھ زخم وقت دیتا ہے، کچھ لوگ دیتے ہیں، اور کچھ وہ خواب دیتے ہیں جو پورے نہ ہو سکیں… مگر یاد رکھو، یہی وہ لمحے ہوتے ہیں جہاں سے اصل انسان جنم لیتا ہے۔

رات جتنی بھی سیاہ ہو، صبح نے آنا ہی آنا ہے۔ یہ دنیا آزمائش ہے، اور آزمائشیں کمزور کرنے نہیں بلکہ مضبوط بنانے آتی ہیں۔ جب راستے بند محسوس ہوں، جب اپنے بھی بیگانہ لگیں، جب محنت کے باوجود منزل دھندلا جائے… تب اپنے اندر کی اس روشنی کو جگاؤ جو اللہ نے تمہارے دل میں رکھی ہے۔ وہ روشنی امید ہے، یقین ہے، حوصلہ ہے۔

مایوسی شیطان کا ہتھیار ہے، جبکہ امید مومن کی طاقت۔ اگر سمندر میں طوفان ہو تو کشتی ڈوبتی نہیں، بشرطیکہ پانی کشتی کے اندر نہ آئے۔ اسی طرح حالات کے طوفان تمہیں اس وقت تک نہیں ہرا سکتے جب تک تم انہیں اپنے دل میں جگہ نہ دو۔

یاد رکھو، بڑے درخت ہمیشہ تیز ہواؤں میں پلتے ہیں۔ کامیاب لوگ وہ نہیں جنہوں نے کبھی ناکامی نہ دیکھی ہو، بلکہ وہ ہیں جنہوں نے ہر شکست کے بعد خود کو پھر کھڑا کیا ہو۔ زندگی تمہیں گرانے کے لیے نہیں، سکھانے کے لیے آزماتی ہے۔

اپنے رب پر یقین رکھو۔ وہی رب جو خشک زمین کو بارش سے زندہ کر دیتا ہے، وہی تمہاری ویران زندگی میں بھی خوشیوں کے پھول کھلا سکتا ہے۔ بس شرط یہ ہے کہ تم ہار نہ مانو۔

تو اے میرے دوست… کبھی مایوس مت ہونا۔ اگر آج اندھیرا گہرا ہے تو سمجھ لو، سورج تمہارے لیے زیادہ شان سے طلوع ہونے والا ہے۔ اپنے خوابوں کو زندہ رکھو، خود پر یقین رکھو، اور چلتے رہو… کیونکہ راستے ہمیشہ ان ہی کو ملتے ہیں جو رکنے سے انکار کرتے ہیں۔

ٹیگز: #artical #blog

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *