بلاگ
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش
✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد۔25اپریل (دوست نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی طرف سے بروقت جوابی کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے جوانمردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
وزیراعظم نے دہشتگردوں کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
Leave a Reply