اسلام آباد۔21اپریل (دوست نیوز):موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر247.80ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 158.58فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر95.83ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
مارچ میں 23.57ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونزدرآمدکئے گئے جوفروری کے مقابلہ میں 64فیصدکم ہے،فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر38.61ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں رواں سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر82.42فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر12.92ملین ڈالرزرمبادلہ خر چ ہواتھا،مالی سال 2025میں موبائل فونز کی درآمدات کامجموعی حجم 139.79ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا



