رائے و تجزیہ
وزیراعظم کا پنجگور میں 6 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر خراج تحسین
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
