مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 419,161 PKR Bitcoin $81,190 USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 419,161 PKR Bitcoin $81,190
قومی

گوادر بندرگاہ پر بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کا آغاز

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
گوادر بندرگاہ پر بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کا آغاز (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ پاکستان کے بحری شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) نے عالمی توانائی کمپنی ‘ویٹول’ (Vitol) کے اشتراک سے گوادر بندرگاہ پر پہلی بار بحری جہاز میں ایندھن بھرنے (بنکرنگ) کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس تاریخی آپریشن کے دوران متحدہ عرب امارات (UAE) کے ملکیتی ایل این جی (LNG) بردار بحری جہاز ‘اینوگو’ (ENUGU) کو انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے معیار کے عین مطابق 2,500 میٹرک ٹن ‘ویری لو سلفر فیول آئل’ (VLSFO) فراہم کیا گیا۔

استعمال ہونے والا اعلیٰ معیار کا بحری ایندھن مقامی طور پر ‘سینرجیکو پی کے لمیٹڈ’ (Cnergyico PK Limited) نے اپنی ریفائنری میں تیار کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی بحری ایندھن کے سخت معیار کو پورا کرنے کی ملکی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صنعت کے ماہرین اس پیشرفت کو پاکستان میں جہازوں کو ایندھن کی فراہمی اور بنکرنگ کے ایک مضبوط نظام کے قیام میں ایک اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

گوادر بندرگاہ پر بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کا آغاز (تصویر 2)

گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت میں اضافہ

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی نے گوادر بندرگاہ کو بین الاقوامی سمندری جہازوں کے لیے ایندھن بھرنے کے ایک انتہائی معتبر اور اسٹریٹجک متبادل مقام کے طور پر لا کھڑا کیا ہے۔ جیسا کہ علاقائی کشیدگی کے بعد غیر ملکی ممالک پاکستان میں تیل ذخیرہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جنید انوار نے نشاندہی کی، کہ ایک ایسے وقت میں جب خطے میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی روایتی بحری راستوں اور ری فیولنگ بندرگاہوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، گوادر عالمی سمندری تجارت کے لیے ایک محفوظ، فعال اور قابل اعتماد آپشن فراہم کرتا ہے، جس سے ملک کی بحری معیشت کے لیے نئے معاشی امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں