مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 21°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 418,164 PKR Bitcoin $80,075 USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 418,164 PKR Bitcoin $80,075
قومی

مولانا نے لائن کراس کی، انہیں ہر بات کا جواب ملے گا، مال ملتا رہے تو ریاست ماں، حکومت میں حصہ نہ ملے تو اس پر تھوک دو، یہ نہیں چلے گا، محسن نقوی

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
مولانا نے لائن کراس کی، انہیں ہر بات کا جواب ملے گا، مال ملتا رہے تو ریاست ماں، حکومت میں حصہ نہ ملے تو اس پر تھوک دو، یہ نہیں چلے گا، محسن نقوی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مولانا نے لائن کراس کی، انہیں ہر بات کا جواب ملے گا، مال ملتا رہے تو ریاست ماں، حکومت میں حصہ نہ ملے تو اس پر تھوک دو، یہ نہیں چلے گا، محسن نقوی

اسلام آباد (29 اکتوبر 2026ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا نے لائن کراس کی ہے، اب انہیں ہر بات کا جواب ملے گا، مال ملتا رہے تو ریاست ماں ہوتی ہے، لیکن حکومت میں حصہ نہ ملے تو اسی ریاست پر تھوک دو، یہ نہیں چلے گا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے تھے، لیکن ریاست کے حوالے سے ان کے بیان نے تمام حدود عبور کر دی ہیں۔ اب ان کے ہر بیان کا جواب دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست اس وقت تک ماں ہوتی ہے جب تک اس سے فائدے حاصل ہوتے رہیں، جب مال ملتا رہے تو ریاست اچھی لگتی ہے، لیکن حکومت میں حصہ نہ ملے تو ریاست کے خلاف باتیں شروع کر دی جاتی ہیں۔ یہ رویہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو اب ریاست کی طرف سے نہ نوکریاں ملیں گی، نہ پیسے اور نہ ہی ٹکٹیں دی جائیں گی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج اپوزیشن میں بیٹھے بعض رہنما خود حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ گورنر راج نافذ کیا جائے تاکہ ان سے جان چھڑائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایران کے دورے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ کسی دفاعی معاہدے کے لیے نہیں تھا بلکہ وزیراعظم پاکستان نے انہیں ایک خصوصی ذمہ داری سونپی تھی، جس کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں