مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,687 PKR Bitcoin $80,027 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,687 PKR Bitcoin $80,027
عالمی

اسحاق ڈار کا صومالی ہم منصب سے رابطہ، پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال

📅 ✍️ ⏱ 1 منٹ
پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی رابطے کی نمائندہ تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایم ٹی آنر 25 پر سوار پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق پاکستان اپریل 2026 میں صومالیہ کے ساحل کے قریب جہاز کے اغوا کے بعد سے صومالی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اسحاق ڈار نے صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یرغمالیوں کی خیریت، جلد رہائی اور محفوظ وطن واپسی کی اہمیت پر زور دیا۔

صومالی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت یرغمالیوں کی جلد رہائی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دونوں رہنماؤں نے معاملے کے حل تک قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
مصنف

Dost News

Dost News Desk publishes verified Urdu news, newsroom updates, press releases, features and public-interest reports for Dost News.

🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں