تازہ ترین
عالمی

امریکا تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے باز رہے ، چین

📅 Wednesday، 22 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بیجنگ۔22اپریل (دوست نیوز):چین نے کہا ہے کہ اسے محدود کرنے کی امریکی کوششیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں بھی نہیں ہیں۔ شنہوا کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پین گیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفاد پر ہونی چاہیے، نہ کہ زیرو سم پالیسی پر۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے چین کو روکنے اور محدود کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو گی اور اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں شامل ہے اور اسے “ریڈ لائن” قرار دیا گیا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایک چین پالیسی اور دوطرفہ مشترکہ معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے فوری طور پر باز رہنا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے پیسیفک ڈیٹرنس انیشی ایٹو کے لیے 2027 کے بجٹ میں تقریباً 11.7 ارب ڈالر مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جسے چین نے خطے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *