مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,072 PKR Bitcoin $79,677 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,072 PKR Bitcoin $79,677
عالمی

چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے، چینی صدر

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
image
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکہ کے درمیان ’’پنگ پانگ سفارتکاری‘‘ کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب اور چین۔امریکہ نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے نام تہنیتی پیغام بھیجا

بیجنگ۔چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکہ کے درمیان ’’پنگ پانگ سفارتکاری‘‘ کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب اور چین۔امریکہ نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔جمعہ کے روز شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 55 سال قبل چین اور امریکہ کے سینئر رہنماؤں نے غیر معمولی سیاسی بصیرت اور تزویراتی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے دروازے دوبارہ کھولے۔ آج دونوں ممالک کے نوجوان ایک بار پھر ’’پنگ پانگ دوستی‘‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے کھیلوں کے تبادلے کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو چین۔امریکہ دوستی کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔شی جن پنگ نے زور دیا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے اور اس کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

دونوں ممالک کے مختلف حلقوں، خصوصاً نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تاریخ سے سبق اور طاقت حاصل کریں، تبادلوں اور تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھیں، باہمی سیکھنے کے عمل میں آگے بڑھیں اور دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کریں، تاکہ چین۔امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں نئی خدمات انجام دی جا سکیں۔چین امریکہ ’’پنگ پانگ سفارتکاری‘‘ کی 55ویں سالگرہ کی تقریب اور چین۔امریکہ نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب اسی روز بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

image
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں