مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,290 PKR Bitcoin $67,200 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,290 PKR Bitcoin $67,200
عالمی

ترکیہ میں پاکستانی بچوں کا شاندار کارنامہ — ثقافتی سفیروں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
pakistan
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوست نیوز

ترکیہ میں منعقدہ بین الاقوامی بچوں کے ثقافتی میلے میں پاکستان کے ننھے سفیروں نے اپنی شاندار کارکردگی، خوبصورت روایتی لباس اور بہترین ثقافتی نمائندگی سے عالمی سطح پر بھرپور داد سمیٹ لی۔ پاکستانی بچوں نے رنگا رنگ انداز میں اپنی قومی ثقافت کو پیش کر کے نہ صرف حاضرین کے دل جیت لیے بلکہ پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ بھی دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔

تقریب کے دوران پاکستانی وفد کو خصوصی پذیرائی ملی، جہاں بچوں نے اپنی صلاحیتوں، اعتماد اور قومی جذبے سے ہر ایک کو متاثر کیا۔ اس عالمی ایونٹ میں مختلف ممالک کے شرکاء موجود تھے، مگر پاکستانی بچوں کی منفرد پہچان، قومی پرچم اور ثقافتی خوبصورتی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اس یادگار موقع پر بچوں کو ترکیہ کی اہم شخصیات سے ملاقات کا اعزاز بھی حاصل ہوا، جس نے ان کے لیے اس تجربے کو مزید تاریخی بنا دیا۔ پاکستانی بچوں کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا نوجوان اور نئی نسل دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اپنی قابلیت منوا سکتی ہے۔

یہ منظر ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہمارے بچے نہ صرف تعلیم بلکہ ثقافت، اعتماد اور عالمی سفارتکاری میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں