مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 12 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.21 EUR/PKR 310.55 GBP/PKR 366.87 سونا/تولہ 437,295 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,743 USD/PKR 277.21 EUR/PKR 310.55 GBP/PKR 366.87 سونا/تولہ 437,295 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,743
قومی

خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، چیف سیکرٹری شہاب علی سمیت 4 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم

📅 اتوار، 11 اکتوبر 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، چیف سیکرٹری شہاب علی سمیت 4 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

*خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، چیف سیکرٹری شہاب علی سمیت 4 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم*

اسلام آباد، 11 اکتوبر 2026: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی اعلیٰ بیوروکریسی میں ردوبدل کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شہاب علی سمیت چار سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کے تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ 21 کے سینئر افسر اکرام اللہ کو بھی صوبے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 20 کے سینئر افسر شاہد اللہ کی خدمات بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کر دی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 19 کے افسر شاہ فہد کو بھی فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے ان احکامات کے بعد خیبر پختونخوا کی اعلیٰ انتظامی مشینری میں مزید تبدیلیوں اور مختلف عہدوں پر نئی تعیناتیوں کا امکان ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں