ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات
اسلام آباد، 11 اکتوبر 2026: وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو خیبر پختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ تاحکمِ ثانی اس عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں وفاقی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے اور انہیں انتظامی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔
