مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 415,926 PKR Bitcoin $79,610 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 415,926 PKR Bitcoin $79,610
قومی

سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی تیاریوں میں نمایاں بہتری: احسن اقبال

📅 ✍️ ⏱ 5 منٹ
سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی تیاریوں میں نمایاں بہتری: احسن اقبال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور شدید گرمی کی لہروں کو روکنا ممکن نہیں، تاہم مؤثر منصوبہ بندی، بروقت تیاری اور مربوط حکومتی اقدامات کے ذریعے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

منگل کو وفاقی وزراء کے ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر نیوز بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی استعدادِ کار اور پیشگی تیاری میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال شدید سیلاب کے باوجود بروقت ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کی بدولت انسانی جانوں کا نقصان نسبتاً کم رہا، جو اداروں کی بہتر تیاری اور مؤثر ردعمل کا نتیجہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلیشیئرز کے پگھلنے سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے نگرانی اور پیشگی انتباہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح وزارتِ قومی غذائی تحفظ چین کے تعاون سے ایک بڑے پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے، جس کا مقصد زرعی تحقیق کو فروغ دینا، ماہر افرادی قوت تیار کرنا اور ایسی نئی فصلوں کی اقسام متعارف کرانا ہے جو رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ویٹ بورڈ اجلاس، گندم درآمد کا فیصلہ موسمیاتی تبدیلیوں اور سخت موسمی حالات کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ خزانہ نے ماضی کی طرح اب بھی موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار مالی وسائل کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ وزارتِ آبی وسائل وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آبی ذخائر اور ڈیموں کی تعمیر پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی اور سیلابی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پروگرام کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس پر وفاق اور صوبے مل کر عمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات عوام کو بروقت آگاہی اور درست معلومات کی فراہمی کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ حکومت کی "ہول آف گورنمنٹ اپروچ” کے تحت تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ تجربات سے واضح ہوا ہے کہ انتظامی صلاحیت میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، خصوصاً ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو فعال اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہنگامی حالات میں فنڈز کی فوری منظوری، وسائل کی بروقت فراہمی، مشینری کی تیز رفتار تعیناتی اور حفاظتی تعمیراتی کاموں کے لیے ایمرجنسی پروٹوکول کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر، بااختیار اور فعال ضلعی حکومتوں کے بغیر نہ صرف موسمیاتی تبدیلی بلکہ صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں بھی مؤثر خدمات کی فراہمی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط مقامی حکومتیں ہی عوام کو فوری ریلیف اور بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کر سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے سفارش کی کہ تمام صوبے موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے متعلق منصوبوں کے لیے "گرین چینل” قائم کریں تاکہ ایسے منصوبوں کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے، جس سے مستقبل میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو مزید کم کیا جا سکے۔ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس میں بھی موسمیاتی اثرات پر تبادلہ خیال کیا جاتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ شفاف انداز میں مکمل، چیف الیکشن کمشنر نے بھی عوامی سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا تھا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں