مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 23°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 415,989 PKR Bitcoin $79,690 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 415,989 PKR Bitcoin $79,690
قومی

بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور وسائل فراہم کریں گے، وزیراعظم

📅 ✍️ ⏱ 6 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور وسائل کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبے مساوی ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، کراچی سے چمن تک دو رویہ سڑک کا 300 ارب روپے کا منصوبہ اگلے ڈیڑھ دو سال میں مکمل ہوجائے گا، پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 150 ارب روپے بلوچستان کو دیئے ہیں، باقی صوبوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو لیپ ٹاپ اور وظائف کی تقسیم میں 10 فیصد زائد کوٹہ دیا جارہا ہے، علی پرویز ملک کی موجودگی میں کچھی کینال منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ پاکستان کے مسائل کا حل شفاف حکومتی نظام میں مضمر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، دہشت گردی کے چیلنج سے ہمیں مل کر نمٹنا ہوگا، افغانستان کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ’’بلوچستان نیشنل ورکشاپ‘‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد صحیح معنوں میں چاروں صوبوں کے لوگوں کا مسکن ہے، بلوچستان سے آئے ہوئے غیور محب وطن بیٹوں اور بیٹیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ 1947 میں بلوچستان کی کئی ریاستوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شمولیت اختیار کی، 1948 میں دیگر ریاستوں کے بلوچ پختون قبائلی رہنماؤں نے بھی آگے بڑھ کر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت کو تسلیم کیا اور پاکستان کا حصہ بنے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، بلوچستان کی قیادت نے ذاتی مفاد اور انا کو ایک طرف رکھتے ہوئے کھلے دل سے وفاق کی حمایت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کرغز صدر ژاپاروف سے خصوصی ملاقات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سفارتی تعلقات کا اثر ملکی ترقی پر بھی پڑتا ہے۔

خونی سڑک سے امن کی سڑک کا سفر

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں کسانوں کو کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا تھا، ان کے مسائل حل کرنے کے لیے تقریباً 27 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا، 75 ارب روپے کے اس منصوبے میں 50 ارب روپے وفاق نے فراہم کیے۔ اسی طرح کراچی سے چمن تک این 25 جسے خونی سڑک کہا جاتا تھا، کو دو رویہ بنانے کا فیصلہ کیا، 300 ارب روپے کا یہ منصوبہ اگلے ڈیڑھ دو سال میں مکمل ہوگا تو اس خونی سڑک کو امن کی سڑک قرار دیا جائے گا۔

شفاف گورننس ہی مسائل کا واحد حل

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں بدعنوانی کی وجہ سے وسائل خزانوں میں جمع نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے قرضے لینے پڑتے ہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل شفاف حکومتی نظام میں مضمر ہے۔ گزشتہ سال سیلز ٹیکس اور دیگر بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں 800 ارب روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھی کینال منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کو پاکستان کینال کا نام دیں تو بہتر رہے گا۔

تعلیم اور نوجوانوں کا مستقبل

ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والی طالبہ خالدہ یوسف کے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ماضی میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں دی۔ آج ڈیجیٹل انوویشن، اے آئی اور آئی ٹی کا دور ہے، گزشتہ سال میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ صنعتی آٹومیشن پاکستان کی معاشی مسابقت کیلئے ناگزیر ہے، شزہ فاطمہ کے وژن کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 9 دانش سکولز بنائے جارہے ہیں، جہاں غریب اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہوگی۔ آخر میں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی، تعلیم اور علاج کے لیے وسائل کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں