مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,020 PKR Bitcoin $80,149 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,020 PKR Bitcoin $80,149
قومی

محمد حنیف عباسی اور ایرانی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
محمد حنیف عباسی اور ایرانی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم بھی شریک تھے۔

دو طرفہ تعلقات اور ریلوے تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر ریلوے نے ایرانی وزیرِ داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ریلوے تعاون، تجارت اور علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ محمد حنیف عباسی نے حالیہ بحران کے دوران ایرانی قوم، حکومت اور قیادت کے عزم، استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سپریم لیڈر سمیت ایرانی قیادت اور شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام، مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتے مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے۔

علاقائی کنیکٹیویٹی اور اقتصادی راہداری کا فروغ

محمد حنیف عباسی اور ایرانی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات (تصویر 2)

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے تعاون، سرحد پار رابطوں، علاقائی کنیکٹیویٹی، باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مین لائن-3 (ML-3) پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے رابطے کا بنیادی کوریڈور ہے، جس کی اپ گریڈیشن پر موجودہ مالی سال میں کام شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ منصوبہ دسمبر 2029 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق 2026 کا اجراء کیا گیا ہے، جو ملک کی ترقیاتی ترجیحات کا عکاس ہے۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ٹرینوں کی رفتار، ریلوے لائن کی گنجائش اور آپریشنل استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارت اور علاقائی رابطوں کو نئی جہت ملے گی۔

تفتان بارڈر اور ریلوے آپریشنز میں بہتری

محمد حنیف عباسی نے زاہدان-تفتان ریلوے سیکشن کی بحالی کے لیے ایرانی حکومت اور ایرانی ریلوے کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان ریلوے روابط اور سرحد پار تجارت کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی ریلوے کی درخواست پر پاکستان نے تفتان ریلوے اسٹیشن کو کسٹمز کلیئرنس اسٹیشن قرار دیا ہے، جس سے سرحد پار مال برداری، کسٹمز کلیئرنس اور شَنٹنگ آپریشنز مزید مؤثر اور تیز رفتار ہوں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے تعاون 1959ء کے معاہدے کے تحت جاری ہے، اور حال ہی میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ بھی دوطرفہ تعاون کی کڑی ہے۔

اسلام آباد-تہران-استنبول فریٹ ٹرین کی بحالی

ملاقات میں اسلام آباد-تہران-استنبول (ITI) فریٹ ٹرین کی بحالی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ITI کوریڈور کی بحالی سے پاکستان، ایران اور ترکیہ کے درمیان تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا، روس اور یورپ تک علاقائی رابطوں کو بھی مزید تقویت ملے گی۔ جبکہ وزیراعظم کا روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کے لیے بڑے فنڈ کا اعلان پاکستان کی تکنیکی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں جو مخلصانہ حمایت کا مظاہرہ کیا، اسے ایرانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں