مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,978 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,978
عالمی

وفاقی وزیر داخلہ کی اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات

📅 جمعرات، 09 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نیویارک (اے پی پی)۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے قیام امن خصوصاً پاکستان کی لازوال خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے مقصد کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی اور مثالی تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: #اقوام متحدہ #امن مشنز #انتونیو گوتریس #پاکستان
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں