مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 434,156 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,802 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 434,156 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,802
بزنس

وزیراعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

📅 پیر، 28 ستمبر 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
وزیراعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور۔28ستمبر (دوست نیوز):محکمہ زراعت پنجاب نے وزیر اعلی کے ہائی پاور گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت9ہزار500 ٹریکٹرز(75ہارس پاور اور اس سے زائد) کےلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس ضمن میں 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کی جائے گی اورزرعی ملکیتی رقبہ کی کم ازکم حد7ایکڑ ہونی چاہیے۔

اس ضمن میں کمپیوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار اس پروگرام کے تحت درخواست جمع کرانے کےلئے پورٹل https://gts.punjab.gov.pk یا محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkکا وزٹ کریں جبکہ غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈان لوڈ کر یں یا محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے درخواست فارم مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

کاشتکار درخواست فارم مکمل کوائف کے ساتھ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں جمع کرائیں۔ اس پروگرام کے تحت درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5اکتوبر ہے۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) پنجاب کے متعلقہ دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یا زرعی ہیلپ لائن17000-0800پر روزانہ صبح8 سے رات8بجے تک کال کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: #pakistan #punjab
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں