مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 434,156 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,802 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 434,156 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,802
بزنس

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونا اور چاندی سستی

📅 پیر، 28 ستمبر 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونا اور چاندی سستی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔28ستمبر (دوست نیوز):بین الاقوامی منڈیوں میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی)کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 1.64 ڈالر کا اضافہ ہوا اور قیمت 94.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.68 ڈالر کے اضافے کے بعد 107 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔سونے کی قیمت میں 88.58 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 4196.23 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی,

اسی طرح چاندی کی قیمت 2.44 ڈالر کی کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی اونس رہی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے بعد 524.25 ڈالر فی بشل، جبکہ گندم کی قیمت 5.50 ڈالر کی کمی کے بعد 697.75 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس کاٹن کی قیمت میں 0.92 ڈالر اور زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.05 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ٹیگز: #international #oil price
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں