مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 418,729 PKR Bitcoin $79,917 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 418,729 PKR Bitcoin $79,917
قومی

امریکی بمباری سے ایران کا چین اور وسطی ایشیا سے زمینی رابطہ منقطع، ریلوے پل تباہ

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
امریکی بمباری سے ایران کا چین اور وسطی ایشیا سے زمینی رابطہ منقطع، ریلوے پل تباہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تہران (نمائندہ خصوصی)۔ امریکہ نے ایران کے شمال مشرقی صوبے گلستان پر شدید بمباری کر کے چین-ایران ریلوے لائن اور اس کے ایک اہم اسٹریٹجک پل کو تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد ایران کا وسطی ایشیا اور چین سے زمینی رابطہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ رات صوبہ گلستان میں واقع "عق تاقہ خان” ریلوے پل کو امریکی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک اور پل کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث تہران سے مشہد کے درمیان چلنے والی اہم ترین مسافر اور کارگو ٹرین سروس فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

چین، روس اور ایران کا تزویراتی کوریڈور متاثر

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے راستہ چین-ترکمنستان-ایران کوریڈور کا ایک انتہائی حساس اور کلیدی حصہ ہے، جو قازقستان اور ترکمنستان کے راستے چین کو براہِ راست ایران سے جوڑتا ہے۔ یوکرین جنگ کے بعد سے روس بھی اس روٹ کو ایران اور خطے کے دیگر ممالک میں کارگو کی ترسیل کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ مبصرین کے مطابق، اس حملے کا مقصد ایران کی چین اور روس کے ساتھ زمینی تجارتی سپلائی لائن کو کاٹنا ہے۔

جانی نقصان اور امریکی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مقامی یونٹ ‘نینوہ کارپس’ نے میڈیا کو بتایا کہ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم انفراسٹرکچر تباہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے اور مسافروں کو متبادل کے طور پر سڑک کے راستے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایران کی وزارتِ ریلوے نے پل کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی انفراسٹرکچر پر اپنے فضائی اور میزائل حملوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ مڈل ایسٹ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اس تازہ کارروائی کو ایک انتہائی سنگین اقتصادی اور تزویراتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں