مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,816 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,816
بزنس

افریقہ ڈے 2026: پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

📅 جمعرات، 02 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
افریقہ ڈے 2026: پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے زیرِ اہتمام ’’افریقہ ڈے 2026‘‘ کی تقریب میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی سرمایہ کاروں کو صوبے میں موجود مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

گورنر خیبرپختونخوا کی افریقی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ تاریخی اقدار پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان دیرینہ سفارتی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنسی تعاون اور عوامی روابط کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پن بجلی، معدنیات، زراعت، صنعت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے افریقی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کا افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ میں تعاون

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) حامد اصغر نے کہا کہ افریقہ تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں اور نوجوان آبادی کے باعث پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی افریقی ممالک کارپوریٹ فارمنگ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ وزارت خارجہ تجارتی روابط کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

آئی سی سی آئی کا پاکستان اور افریقہ کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ کا عزم

آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر پاکستان اور افریقہ کے درمیان کاروباری روابط، تجارتی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا تاکہ دونوں خطوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت دی جا سکے۔

پاکستان افریقہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی براہِ راست فضائی روابط کی ضرورت پر زور

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر اور افریقی گروپ کے نمائندے مونسو کریم باکس نے کہا کہ 54 خودمختار ممالک پر مشتمل افریقہ دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے خطوں میں شامل ہے، جہاں نوجوان آبادی، قدرتی وسائل، زرعی صلاحیت اور سیاحت کے وسیع امکانات پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

پاکستان افریقہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر بختاوری نے پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دی,تے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

تقریب میں مختلف افریقی ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، سفارت کاروں، ترکیہ کے سفیر، اعلیٰ سرکاری حکام، کاروباری شخصیات، اسلام آباد چیمبر کے عہدیداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

ٹیگز: #افریقہ ڈے #پاکستان افریقہ تعلقات #تجارتی تعاون #خیبرپختونخوا #سرمایہ کاری
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں