مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,804 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,804
بزنس

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی ‘Tastes of Pakistan’ تقریب، 40 سے زائد سفیروں کی شرکت

📅 منگل، 30 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی 'Tastes of Pakistan' تقریب، 40 سے زائد سفیروں کی شرکت (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی)۔ کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کے منفرد ثقافتی ورثے، روایتی مہمان نوازی اور علاقائی کھانوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے ‘Tastes of Pakistan’ (پاکستان کے ذائقے) کے عنوان سے ایک شاندار اور تاریخی سفارتی و ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف برادر اور دوست ممالک کے 40 سے زائد سفیروں، سفارتکاروں، کمیونٹی رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اس پروقار تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام خطوں کے روایتی اور لذیذ پکوان مہمانوں کے لیے پیش کیے گئے جنہیں شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں ایک خصوصی ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں کے روایتی ملبوسات، دستکاری، فن پارے اور ثقافتی نوادرات سجائے گئے تھے۔

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی 'Tastes of Pakistan' تقریب، 40 سے زائد سفیروں کی شرکت (تصویر 2)

بانیٔ پاکستان اور پاکستان کی شناخت

تقریب میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی نادر تصویری جھلکیوں، پاکستان کی تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی خصوصیات سمیت ملک میں موجود مذہبی و ثقافتی تنوع کو بھی انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا جسے سفارتی برادری نے بے حد سراہا۔

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی 'Tastes of Pakistan' تقریب، 40 سے زائد سفیروں کی شرکت (تصویر 3)

سفیر پاکستان کا خطاب

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی 'Tastes of Pakistan' تقریب، 40 سے زائد سفیروں کی شرکت (تصویر 4)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ ‘Tastes of Pakistan’ صرف ایک فوڈ فیسٹیول نہیں بلکہ پاکستان کی تہذیب، ثقافت، مہمان نوازی اور قومی شناخت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک مؤثر سفارتی کاوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف تہذیبوں، زبانوں، روایات اور ذائقوں کا حسین امتزاج ہے اور اس تقریب کے ذریعے دوست ممالک کے سفارتکاروں کو پاکستان کے حقیقی اور مثبت تشخص سے روشناس کرانے کا موقع ملا ہے۔ سفیر پاکستان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی و ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرتا رہے گا۔

سفارتکاروں کی آراء

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی 'Tastes of Pakistan' تقریب، 40 سے زائد سفیروں کی شرکت (تصویر 5)

تقریب کے دوران مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں نے پاکستانی مہمانوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے ساتھ گھل مل گئے، یادگاری تصاویر بنوائیں اور پاکستانی پکوانوں کے منفرد ذائقوں، مہمان نوازی اور ثقافتی تنوع کو بے حد سراہا۔ انہوں نے اس تقریب کو پاکستان کی نرم سفارت کاری (Soft Diplomacy) کا ایک کامیاب نمونہ قرار دیا جو مختلف قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس رنگا رنگ ثقافتی ماحول، روایتی پاکستانی ذائقوں، قومی ورثے کی دلکش نمائش اور سفارتی برادری کی بھرپور شرکت نے ‘Tastes of Pakistan’ کو کویت میں پاکستانی سفارتخانے کی ایک یادگار، تاریخی اور کامیاب تقریب بنا دیا جس نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط کیا۔

ٹیگز: #پاکستان #ثقافت #سفارت خانہ #سفارت کاری #کویت
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں