مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
قومی

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حکومتی ایجنڈے کی تکمیل کا عزم

📅 منگل، 16 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
pm pakistan
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نے پیر کو یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اعجاز حسین جاکھرانی، ذوالفقار بھنڈر، علی جان مزاری اور ثمر ہارون بلور شامل تھے۔

ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال

ملاقاتوں کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے وزیراعظم کی کامیاب کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کو تاریخی عزت ملی ہے اور پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند ہوا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارکان قومی اسمبلی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ ارکانِ اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے امور عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔

ٹیگز: #ارکان قومی اسمبلی #سیاسی ملاقاتیں #شہباز شریف #قومی امور
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں