مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,786 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,786
تازہ ترین

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے

📅 ہفتہ، 13 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
Dost News default image for national news
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد پاکستان فوری طور پر امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہےجبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون اور عزم پر ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شکر گزار ہیں اور خطے میں اپنے برادر ممالک کی حمایت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نےاعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی امن معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں

  • فیفا ورلڈ کپ ، میچز کا شیڈول پاکستانی وقت کے مطابق
  • فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 23ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا، پہلی بار 48 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ڈیٹا انفراسٹرکچر کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا
  • پاکستان اور روس کے مابین 2030 تک اقتصادی تعاون پر اتفاق
  • مولانا فضل الرحمٰن کا پشین میں خطاب: خطے، پالیسی اور معیشت پر سخت سوالات
  • ٹیگز: #اسلام آباد #امریکہ اور ایران درمیان #حکومت پاکستان #دوست نیوز #قومی #قومی خبریں
    SPONSORED — Dost Marketing

    متعلقہ خبریں

    تبصرہ کریں