واشنگٹن ۔15اپریل (دوست نیوز):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات انہوں نے صحافی ماریا بارٹیرومو کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی جو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز پر نشر کیا جائے گا۔فاکس نیوز کی جانب سے اس انٹرویو کے کچھ حصے ابھی جاری کیے گئے ہیں جبکہ مکمل انٹرویو امریکی وقت کے مطابق شام چھ بجے (پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح نو بجے) نشر کیا جائے گا۔انٹرویو کا جو حصہ فاکس نیوز کے ایکس ہینڈل سے جاری کیا گیا ہے اس میں ماریا بارٹیرومو امریکی صدر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا یہ جنگ ختم ہو چکی ہے؟ جواب میں ٹرمپ کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں یہ جنگ ’ختم ہونے کے قریب‘ ہے۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، میرا خیال ہے وہ (ایران) کسی معاہدے تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔صدر ٹرمپ مزید کہتے ہیں کہ اگر وہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران جوہری ہتھیار بنا چکا ہوتا۔
ایران جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing



