مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,396 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,394 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,396 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,394
قومی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے لیے خیر کا سبب بنے گا، شیخ عبدالرحمن السدیس

📅 پیر، 17 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے لیے خیر کا سبب بنے گا، شیخ عبدالرحمن السدیس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے لیے خیر کا سبب بنے گا، شیخ عبدالرحمن السدیس

اسلام آباد: امامِ حرمین شریفین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ بالخصوص تینوں ممالک کے لیے خیر، سلامتی اور باہمی اتحاد کا ذریعہ بنے گا۔

اس حوالے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں عالمِ اسلام کی موجودہ صورتحال، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ ارضِ حرمین شریفین سے ان کی محبت اور اسلام و مسلمانوں کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستائش اور قابلِ فخر ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے شیخ عبدالرحمن السدیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ ایمان، عقیدے اور اخوت کے لازوال رشتے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کی وحدت، اتحاد اور اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ ارضِ حرمین شریفین سے والہانہ محبت رکھتی ہے اور عالمِ اسلام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کی حرمین شریفین کے لیے خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دنیا کا ہر کلمہ گو مسلمان ارضِ حرمین شریفین کی سلامتی، دفاع اور استحکام کے لیے مملکت سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام ہمیشہ حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر وقت حاضر رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے آئے ہیں۔

شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس موقع پر پاکستان کی قیادت، وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے اور اسے ہر قسم کے شرور و فتن سے محفوظ رکھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں