پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چاروں ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد چاروں ججز پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ججز بن گئے۔
حلف برداری کی تقریب میں عدلیہ سے وابستہ افسران، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ، پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبر پختونخوا بار کونسل کے ارکان اور وکلا نے شرکت کی۔
چاروں ججز کی مستقلی کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ان کی حلف برداری عدالتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
تقریب کے دوران عدلیہ کے افسران اور وکلا نے مستقل ججز کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
