معروف ریٹیل بزنس چن ون نے کامیابی سے 29 سال مکمل کر لیے، مینجمنٹ کا معیار، جدت اور صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

معروف ریٹیل بزنس چن ون نے کامیابی سے 29 سال مکمل کر لیے، مینجمنٹ کا معیار، جدت اور صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
لاہور، 16 اگست: پاکستان کے معروف ریٹیل بزنس چن ون نے کامیابی، معیار اور جدت سے بھرپور اپنے سفر کے 29 سال مکمل کر لیے۔ تقریباً تین دہائیوں پر محیط اس سفر میں چن ون نے گارمنٹس اور فرنیچر کے شعبوں میں معیاری مصنوعات، جدید ڈیزائن اور صارفین کے اعتماد کے باعث ایک معتبر اور منفرد مقام حاصل کیا ہے۔
اتوار کو یہاں چن ون کے 29 سالہ سفر کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ چن ون کی کامیابی دراصل معیار، جدت، خوبصورت ڈیزائن اور صارفین کے اطمینان کو مسلسل ترجیح دینے کی ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تین دہائیوں کے دوران ادارے نے بدلتے ہوئے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی مصنوعات اور خدمات میں مسلسل بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چن ون کے گارمنٹس شعبے نے عالمی فیشن کے بدلتے رجحانات کو معیاری کپڑوں، نفیس کاریگری اور دلکش ڈیزائن کے امتزاج کے ساتھ پیش کرکے صارفین میں نمایاں پذیرائی حاصل کی، جبکہ فرنیچر کے شعبے نے گھروں اور دفاتر کے لیے خوبصورتی، پائیداری اور جدید طرزِ زندگی سے ہم آہنگ مصنوعات متعارف کرا کے اپنی الگ شناخت قائم کی۔
چن ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق، تمغہ امتیاز، نے کہا کہ کمپنی کا 29 سالہ کامیاب سفر قیادت اور پوری ٹیم کے وژن، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے۔ چن ون نے نہ صرف پاکستان کے ریٹیل شعبے کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ملکی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
ڈائریکٹر میاں عمر اشفاق نے کہا کہ چن ون کی 29 سالہ کامیابی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مستقل مزاجی، معیار اور درست سمت میں کی جانے والی محنت وقت کے ساتھ ایک مضبوط ادارے کی بنیاد بن سکتی ہے۔ یہ سنگ میل محض ماضی کی کامیابیوں کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ ایک نئے اور زیادہ روشن مستقبل کی جانب سفر کو مزید تیز کرنے کا عہد بھی ہے۔
ڈائریکٹر محمد اریب نے کہا کہ چن ون نے اپنے قیام سے لے کر آج تک مصنوعات کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کے مطابق ادارے کی کامیابی دراصل ان بزرگوں اور بانیوں کی بصیرت، محنت اور اصول پسندی کا تسلسل ہے، جنہوں نے معیار کو چن ون کی شناخت بنانے کے لیے بنیاد فراہم کی۔
تقریب کے اختتام پر ادارے کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز اور یادگاری سووینئرز تقسیم کیے گئے۔ تقریب نے چن ون کے 29 سالہ سفر کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں معیار، جدت اور صارفین کے اعتماد کے اس سفر کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
