مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,240 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,533 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 428,240 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,533
قومی

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قائداعظم کا مجسمہ نصب

📅 ہفتہ، 15 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قائداعظم کا مجسمہ نصب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قائداعظم کا مجسمہ نصب

واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک تاریخی اقدام کے طور پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کردی گئی۔

مجسمے کی نقاب کشائی سفارت خانے میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب کے دوران ہوئی۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس تاریخی اقدام پر قائداعظم فاؤنڈیشن آف ہیوسٹن کا شکریہ ادا کیا، جس نے مجسمہ سفارت خانے کو عطیہ کیا۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق قائداعظم کا مجسمہ ان کی 150ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے نصب کیا گیا ہے اور اب یہ سفارت خانے کے احاطے میں مستقل طور پر آویزاں رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کی تاریخ، جغرافیائی اہمیت اور سفارتی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ قائداعظم کی قیادت اور وژن پاکستان کی قومی شناخت کا بنیادی حصہ ہیں۔

مجسمے کی مستقل تنصیب کو پاکستان کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا میں پاکستان کی تاریخی شناخت اور قومی ورثے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں یومِ پیدائش 25 دسمبر 2026 کو منائی جائے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں