مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,578 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $80,766 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,578 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $80,766
قومی

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت

📅 جمعہ، 14 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت

لاہور، 14 اگست: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر سی ایم پنجاب جشن آزادی لاہور تا ساہیوال سائیکلنگ ریس اور فیملی فن سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب سٹیڈیم نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں دونوں ریسز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت (تصویر 2)

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس میں 70 پروفیشنل سائیکلسٹس نے حصہ لیا، جبکہ فیملی فن سائیکلنگ ریس میں 500 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل نے ریس میں شریک تمام سائیکلسٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت (تصویر 3)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن وقار احمد اور محمد عدیل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت (تصویر 4)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب سائیکلنگ ریس اور فیملی فن ریس یوم آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے منعقد کی گئی ہیں۔ فیملی فن ریس نے یوم آزادی کی تقریبات کی خوشیوں کو مزید دوبالا کیا ہے۔

لاہور تا ساہیوال سی ایم پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس، 70 پروفیشنل سائیکلسٹس کی شرکت (تصویر 5)

انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اگلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژنز میں سائیکلنگ ریسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں اور شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ قومی پرچم پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والی پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں