مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,611 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $80,640 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 429,611 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $80,640
قومی

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی

📅 جمعہ، 14 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی

لاہور: یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی سی بی کے افسران، اسٹاف اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی (تصویر 2)

تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے قومی پرچم لہرایا اور پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور شرکاء نے قومی جذبے کے ساتھ یوم آزادی کی خوشیاں منائیں۔

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی (تصویر 3)

پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پی سی بی کے افسران اور اسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا، جبکہ تقریب میں شریک ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بھی جشن آزادی میں بھرپور شرکت کی۔

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی (تصویر 4)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پی سی بی کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ نے قومی پرچم تھام کر یوم آزادی کی خوشیوں میں شرکت کی اور وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی (تصویر 5)

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوری قوم کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ پی سی بی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترقی، خوشحالی اور استحکام کی جانب گامزن رہے اور قومی کرکٹ ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرتی رہے۔

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کی پروقار تقریب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی (تصویر 6)

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب نے پی سی بی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ مل کر قومی دن کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں