ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست اور 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست اور 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی
اسلام آباد، 13 اگست: ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب سپارکو نے بھی ربیع الاول کا چاند 13 اگست کو نظر آنے کے امکانات انتہائی کم قرار دیے تھے۔ سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگی، جس کے باعث اس کی رویت کے امکانات بہت کم تھے۔
