قومی
ایرانی سفیر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

✓ لنک کاپی ہو گیا
ایرانی سفیر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بدھ کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر دفاع نے ایران کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
