قومی
افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

✓ لنک کاپی ہو گیا
افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: پاکستان میں متعین افغان سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیاسی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔
