مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,578 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,817 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,578 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,817
قومی

ترکیہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والے 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ

📅 منگل، 11 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
ترکیہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والے 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ترکیہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والے 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ

انقرہ۔11 اگست: ترکیہ کی وزارت داخلہ نے سرمایہ کاری کے ذریعے ترک شہریت حاصل کرنے والے 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ یا واپس لے لی۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک ہزار 413 اصل سرمایہ کار جبکہ باقی ان کے شریک حیات اور بچے شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک ہزار 150 سرمایہ کاروں کی جانب سے مشکوک یا غیر قانونی لین دین کی نشاندہی ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کے سرمایہ کاری اہلیت سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے، جس کے نتیجے میں ان کے خاندانوں سمیت 5 ہزار 391 افراد کی شہریت ختم ہوئی۔

دوسرے مرحلے میں 263 سرمایہ کاروں کو پولیس اور قومی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے عوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کے حوالے سے ناموزوں قرار دیا گیا، جس کے بعد ان کے خاندانوں سمیت 743 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی۔ حکام کے مطابق اس گروپ کے خلاف کارروائی دھوکا دہی کے الزام کے بجائے سکیورٹی جانچ کی بنیاد پر کی گئی۔

ترک حکام کے مطابق 11 فروری 2026 سے اب تک سرمایہ کاری کی اہلیت منسوخ ہونے کے باعث مزید 443 سرمایہ کاروں اور ان کے اہل خانہ سمیت ایک ہزار 358 افراد کی شہریت ختم ہوئی، جبکہ سکیورٹی بنیادوں پر مزید 7 افراد کی شہریت واپس لی گئی۔

ترکیہ کے وزیر انصاف کے مطابق اسی معاملے سے متعلق ایک الگ کارروائی میں 90 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں سے 72 کو 16 صوبوں میں گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک ہزار 45 جائیدادیں، بودرم کا ایک ہوٹل، 15 گاڑیاں، ایک کشتی اور 10 بینک اکاؤنٹس تحویل میں لیے گئے جبکہ 7 کمپنیوں کے لیے عدالتی نگران مقرر کیے گئے۔

حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے ذریعے ترکیہ میں داخل ہونے والی تقریباً 2.5 ارب ترک لیرا کی رقم کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ترک وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ شہریت کی منسوخی اور واپسی کے لیے ترک قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ قانون کے مطابق اگر کسی شخص کی سرمایہ کاری کی بنیاد پر حاصل کردہ شہریت منسوخ ہوجائے تو اس کے شریک حیات اور وہ بچے بھی متاثر ہوسکتے ہیں جنہوں نے اسی درخواست کے ذریعے شہریت حاصل کی تھی۔

ترک حکام نے گزشتہ برسوں کے دوران سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے لیے جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں بھی متعدد تبدیلیاں کی ہیں تاکہ جعلی یا مبالغہ آمیز قیمتوں کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے امکانات کو روکا جاسکے۔

ترک حکام کے مطابق حالیہ کارروائی سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کے نظام میں نگرانی، مالی جانچ اور سکیورٹی اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کا حصہ ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں