مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,578 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,817 USD/PKR 277.08 EUR/PKR 310.30 GBP/PKR 366.25 سونا/تولہ 430,578 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,817
قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت 14ویں ساوتھ ایشیین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

📅 منگل، 11 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت 14ویں ساوتھ ایشیین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت 14ویں ساوتھ ایشیین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 14ویں ساوتھ ایشیین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مارچ 2027 میں ان کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ نائب وزیراعظم نے کھیلوں کے اہم امور کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی جن میں مالیاتی امور، انفراسٹرکچر کی تعمیر و اپ گریڈیشن، کھلاڑیوں کی تربیت و تیاری اور لاجسٹک انتظامات شامل ہیں۔ انہوں نے بروقت منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی رابطہ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پاکستان ان کھیلوں کی بہترین معیار کے مطابق میزبانی کو یقینی بناسکے۔ انہوں نے کہا کہ 14ویں ساوتھ ایشین گیمز پاکستان کو اپنی کھیلوں کی صلاحیت، مہمان نوازی اور انتظامی استعداد کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع کے ذریعے دنیا کو امن، دوستی، خیرسگالی اور ہم آہنگی کا پیغام بھی دیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، وزارتِ خزانہ کے حکام اور پنجاب و خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت 14ویں ساوتھ ایشیین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس (تصویر 2)
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں