مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 9 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 430,911 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,727 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 430,911 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,727
قومی

بحرینی وزیر خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون، مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

📅 منگل، 11 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 1 منٹ
بحرینی وزیر خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون، مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بحرینی وزیر خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون، مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے پیر کی شب ٹیلی فون کیا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہونے پر نائب وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے بحرینی وزیر خارجہ کی پاکستان کے دورے کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے نیک جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں