مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 422,221 PKR Bitcoin $80,653 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 422,221 PKR Bitcoin $80,653
عالمی

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان-کروشیا تعلقات میں مزید فروغ کی خواہش

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی) 9 جولائی: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور جمہوریہ کروشیا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر گرلیچ ریڈمین نے وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، روابط، زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کروشیا کے صدر زوران میلانوویچ اور وزیراعظم آندرے پلینکوویچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے سرکاری دورے کی پُرجوش دعوت بھی دی۔ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان اور اس کی قیادت کے نمایاں کردار کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور کروشیا کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں