مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 13 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 431,588 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,272 USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 431,588 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,272
قومی

احسن اقبال: پالیسیوں کا تسلسل، اے آئی پاکستان کی معاشی بنیاد

📅 جمعرات، 09 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پالیسیوں کا تسلسل، پائیدار امن، مصنوعی ذہانت، جدت طرازی اور اقتصادی سفارت کاری پاکستان کے معاشی مستقبل کے بنیادی ستون ہیں جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورۂ کیلیفورنیا کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات میں ملک کے معاشی مستقبل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی علم، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر "سب سے پہلے پاکستان” کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

معاشی استحکام اور اقتصادی سفارت کاری

انہوں نے کہا کہ اوپن (OPEN) کے بورڈ اراکین کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی اختراعی معیشت، ٹیکنالوجی اور کاروباری ترقی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری کو مزید مؤثر بناتے ہوئے پاکستانی سفارتی مشنز کو تجارت، برآمدات اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ کے مراکز بنایا جائے گا۔

مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مشاورتی گروپس قائم کیے جائیں گے جبکہ تعلیمی نصاب کو بھی مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکون ویلی اور پاکستان کے نیشنل انوویشن سینٹرز کے درمیان شراکت داری کے ذریعے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز اور آئی ٹی ماہرین عالمی معیار کی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ان کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

پلگ اینڈ پلے اور اسٹارٹ اپس کا عالمی منڈیوں سے رابطہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ پلگ اینڈ پلے کے پاکستان میں آغاز کی راہ ہموار کرنے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت اسلام آباد اور کراچی کو انوویشن ہبز کے طور پر فروغ دیا جائے گا، جبکہ ملک کی ممتاز جامعات کے 300 اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار کے ایکسیلیریشن پروگرامز سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو دنیا بھر کی 600 سے زائد عالمی کمپنیوں سے رابطے اور تعاون کے مواقع میسر آئیں گے، جس سے پاکستان کی ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا۔

ٹیگز: #احسن اقبال #اقتصادی سفارت کاری #کیلیفورنیا #مصنوعی ذہانت #معاشی مستقبل
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں