مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,716 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,716
تازہ ترین

ہاؤسنگ اتھارٹی کا الاٹیز کو ایک کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت کا فیصلہ

📅 بدھ، 17 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
ہاؤسنگ اتھارٹی کا الاٹیز کو ایک کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت کا فیصلہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (محمد خالد)۔ ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، کیپٹن (ر) محمد محمود نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (FGEHA) کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال سمیت ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہاؤسنگ اتھارٹی کے الاٹیز کو ہاؤسنگ منصوبوں میں مزید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

قرضوں کی فراہمی کیلئے جامع پالیسی کی ہدایت

اجلاس کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ہدایت کی کہ وزیرِاعظم پاکستان کے "اپنا گھر اسکیم” کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے ہاؤسنگ قرضے کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ الاٹیز کو مستفید کرنے کے لیے FGEHA اور مختلف کمرشل بینکوں کے مابین ایک جامع اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائے اور خاص طور پر ریٹائرڈ الاٹیز کے لیے بھی پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مجوزہ پالیسی میں قرضہ جات کے حصول کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ الاٹیز کم مالی بوجھ کے ساتھ اپنے گھروں کی تعمیر اور ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔

مجوزہ نظام کے مطابق بینک الاٹیز کی جانب سے مطلوبہ ادائیگیاں کرے گا جبکہ الاٹیز بعد ازاں آسان اقساط میں بینک کو ادائیگیاں کرتے رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ہاؤسنگ سکیموں میں شامل افراد کو مالی سہولت فراہم کرنا اور ان کے لیے گھروں کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

اس کے علاوہ، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے FGEHA کے تمام جاری منصوبوں کے سربراہان سے انفرادی طور پر منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی طلب کی۔ انہوں نے مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ الاٹیز کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور الاٹیز کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور FGEHA عوامی خدمت، شفافیت اور بروقت تکمیلِ منصوبہ جات کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ہاؤسنگ سیکٹر میں مزید بہتری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈائریکٹر جنرل (FGEHA) کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال اور ان کی ٹیم کی جانب سے مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور مختلف انتظامی چیلنجز کے باوجود FGEHA کی قیادت منصوبوں کی بروقت تکمیل اور الاٹیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور متحرک انداز میں کام کر رہی ہے، جو کہ ایک بہترین عوامی فلاح کا عزم ہے۔ سیکرٹری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل (FGEHA) کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی قیادت میں ادارہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے ہاؤسنگ سیکٹر میں ایک مثالی کردار ادا کرے گا اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

ٹیگز: #FGEHA #اپنا گھر اسکیم #سیکرٹری ہاؤسنگ #قرضہ جات #ہاؤسنگ اتھارٹی
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں